مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 97
مکتوبات احمد ۸۹ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد مکتوب نمبرا نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بخدمت اخویم مخدوم و مکرم حضرت صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا موجب مہربانی ہوا ۔ اب جس طور سے خدا تعالیٰ نے چاہا معاہدہ ہو چکا۔ آں مخدوم ہوا۔ دعا کریں کہ اللہ تعالی مدد و نصرت فرما دے۔ آپ کی ملاقات کو بہت دل چاہتا ہے اور سفر دہلی میں چند موانع کے باعث سے ہنوز توقف ہے ۔ انشاء اللہ القدیر جب اس طرف کا پختہ ارادہ ہوگا اطلاع دوں گا اور بشرط زندگی و توفیق ایزدی حالات جدیدہ سے اطلاع دیتا رہوں گا۔ والسلام ۲۲ اگست ۱۸۸۳ء مکتوب نمبر ۲ مخدومی مکرمی اخویم مولوی سراج الحق صاحب سلمه خاکسار غلام احمد علی اللہ عنہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد سلام مسنون آں مخدوم کے پانچ روپیہ اس عاجز کو آج پہنچ گئے اس لئے بطور رسید اطلاع دیتا ہوں ۔ باقی سب خیریت ہے ۔ ۲ رمتی ۱۸۸۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان