مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 94 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 94

مکتوبات احمد ۸۶ خواہش بھی کی لیکن مجھے اپنے بکھیڑوں سے فرصت نہ ملی۔وہ اکثر بیمار رہتے تھے۔مگر نہایت صبر و حوصلہ سے اس بیماری کو برداشت کرتے جب ذرا افاقہ ہو جاتا تو باہر نکل آتے۔آخر عمر میں لوگوں سے مصافحہ کرنے سے گھبراتے تھے۔اس لئے کہ لوگ جو محبت سے ہاتھ کو دباتے تو وہ اس شدت کو برداشت نہ کر سکتے تھے۔مجھے بعض احباب کے متعلق یہ حسرت رہے گی کہ میں ان کی آخری ساعات میں ان کے پاس نہ تھا۔غرض کا غذات میں کچھ مکتوبات مل گئے جن کو میں صاحبزادہ صاحب کی یاد تازہ رکھنے کو ذیل میں درج کرتا ہوں۔(عرفانی) جلد سوم