مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 69 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 69

مکتوبات احمد ۶۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۴۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ اب بفضلہ تعالیٰ بشیر احمد بکلی تندرست ہے۔ میں نے صرف اس حالت میں تشریف آوری کیلئے تکلیف دینا چاہا تھا کہ جب وہ سخت بیمار تھا لیکن اب خدا تعالیٰ نے اپنے تھا فضل و کرم سے کامل تندرستی بخش دی ہے ، سواب کچھ تردد نہ کریں ۔ انشاء اللہ القدیر کسی اور وقت ملاقات ہو جائے گی اور حکیم فضل دین صاحب کو تاکیدا تحریر فرماویں کہ اب وہ بلا توقف اور ہا نہ جانے کیلئے تشریف لے آویں کہ اب زیادہ تاخیر کرنا اچھا نہیں ۔ فضل احمد نے جو آں مخدوم کو اپنے رشتہ داروں کو پہنچانے کے لئے روپیہ دیا تھا ۔ اب اس جگہ اس کے رشتہ داروں کی ایسی حالت ہے کہ نا گفتہ بہ ۔ ان لوگوں کا مفصل حال انشاء اللہ کسی اور موقعہ پر گزارش خدمت کروں گا ۔ وہ نہ صرف مجھ سے ہی عداوت رکھتے ہیں بلکہ علانیہ اللہ اور رسول سے برگشتہ ہیں ۔ اس لئے روپیہ پہنچانے کے لئے آپ کا یا میرا واسطہ بننا ہرگز مناسب نہیں ۔ بلکہ کسی وقت فضل احمد ملے تو اس کا روپیہ اس کے حوالہ کریں کہ وہ اپنے طور پر جس طرح چاہے پہنچاوے۔ غرض آپ اس روپیہ کو اپنی معرفت ہرگز نہ پہنچاویں ۔ کسی وقت جب ملے تو وہ روپیہ اس کے حوالہ کر دیں اور عذر ظاہر کر دیں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۱۸ اگست ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور