مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 61 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 61

مکتوبات احمد ۶۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۹ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ عین انتظار میں پہنچا۔ ابھی وہ خط میں نے نہیں کھولا تھا کہ بابو الہی بخش صاحب کے کارڈ کے پڑھنے سے کہ جو ساتھ ہی اسی ڈاک میں آیا تھا۔ نہایت تشویش ہوئی کیونکہ اس میں لکھا تھا کہ آپ لاہور میں علاج کروانے کیلئے تشریف لے گئے تھے اور ڈاکٹروں نے کہا کہ کم از کم پندرہ دن تک سب ڈاکٹر مل کر معائنہ کریں تو حقیقت مرض معلوم ہو ۔ مگر آپ کے خط کے پڑھنے سے کسی قدر رفع اضطراب ہوا مگر تا ہم تر ڈر باقی ہے کہ مرض تو بکلی رفع ہو گئی تھی صرف ضعف باقی تھا۔ پھر کس لئے ڈاکٹروں کی طرف التجا کی گئی۔ شاید بعض ضعف وغیرہ کے لحاظ سے بطور دوراندیشی مناسب سمجھا گیا ہو۔ میری دانست میں جہاں تک ممکن ہے آپ زیادہ ہم و غم سے پر ہیز کریں کہ اس سے ضعف بڑھتا ہے اور نہایت سرور بخشنے والی یہ آیت مبارکہ ہے اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ میرے نزدیک یہ امر نہایت ضروری ہے کہ آپ نکاح ثانی کے امر کو سرسری نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ اس کو کسل وحزن کے دور کرنے کے لئے ضروری خیال کریں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے امید ہے کہ آپ کو نکاح ثانی سے اولا دصالح بخشے ۔ میرا اس طرف زیادہ خیال نہیں ہے کہ کوئی اہلیہ پڑھی ہوئی ملے ۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر مرد ہو یا عورت مگر پاکیزہ ذہن اور فطرت سے عمدہ استعدا د رکھتا ہو تو اُمیّت اس کے لئے کوئی بڑا سد راہ نہیں ہے ۔ جلدی صحبت سے ضروریات دین و دنیا سے خبردار ہو سکتا ہے ۔ ضروری یہ امر ہے کہ عفیفہ ہو اور حسن ظاہری بھی رکھتی ہو ، تا اس سے موافقت و محبت پیدا ہو جاوے۔ آپ اس محل زیر نظر میں اس شرط کی اچھی طرح تفتیش کر لیں ۔ اگر حسب دلخواہ نکل آوے تو الحمد للہ ۔ ورنہ دوسرے مواضع میں تمام تر جد و جہد سے تلاش کرنا شروع کیا جائے ۔ بندہ کی طرف سے صرف کوشش ہے اور ہے اور مطلوب کو میسر کر دینا قادر مطلق کا کام ہے۔ بہر حال اس عالم اسباب میں جدو جہد پر نیک ثمرات مل جاتے ہیں ۔ میں نے اب تک کسی دوست کی طرف اس تلاش کیلئے ا البقرة: ١٠٧