مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 638
مکتوبات احمد ۶۳۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۷۰ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آم مرسلہ آنمکرم پہنچے ۔ جزاکم الله خير الجزاء ۔ اگر ممکن ہو سکے تو اسی قدر اور آم بھیج دینا۔ کیونکہ مہمان عزیز بہت ہیں۔ بہت شرمندگی ہوتی ہے ۔ اگر کوئی چیز آوے اور بعض محروم ر رہیں ۔ افسوس کہ آپک کہ آپ کو عقیقہ پر رخصت نہ مل سکی۔ خیر دوسرے ۱۔ خیر دوسرے موقعہ پر سہی۔ مسمی عبدالحمید گرفتار ہو کر گورداسپور میں آگیا ہے۔ کہتے ہیں کہ پھر مقدمہ بنایا جاوے گا۔ خدا تعالیٰ ہر ایک بہتان سے بچاوے۔ مسل سے کسی قدر صفائی سے ظاہر ہے کہ پہلا اظہار عبدالحمید کا جھوٹا تھا ۔ جو پادر! پادریوں کی تحریک سے لکھا گیا ہے۔ مگر پھر تنقیش ہوگی کہ کون سا اظہار جھوٹا ہے۔ شاید اب پادریوں کو پھر کسی جعلسازی کا موقعہ ملے اور پھر اس کو طمع دے کر یہ بیان لکھوا دیں کہ پہلا اظہار ہی سچا ہے اور دوسرا جھوٹا۔ کچھ معلوم نہیں کہ ایسا صاف مقدمہ فیصل شدہ پھر کیوں دائر کیا گیا ہے ۔ سزا اگر عبدالحمید کو دینا ہے تو پہلا حاکم دے سکتا تھا اور سزا دینے کے لئے بہت سی تحقیقات کی ضرورت نہیں ۔ عبدالحمید خود اقرار لکھاتا ہے۔ یعنی کپتان ڈگلس صاحب کے روبرو کا پہلا اظہار میرا چھوٹا ہے۔ ۳۰ / جون ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ