مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 631 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 631

مکتوبات احمد ۶۳۱ جلد دوم اور اخویم سید عبدالہادی صاحب کو بھی اس سے اطلاع دے دیں۔ اب کی دفعہ مخالفوں کی طرف سے نہایت سخت حملہ ہے اب صحابہ رضی اللہ عنہم کی سنت پر دیندار اور مخلص دوستوں کو مالی مدد سے جلد اپنا صدق دکھلانا چاہئے ۔ آپ کی طرف سے اسی روپیہ عین وقت پر پہنچ گئے ۔ وہ آپ کے چندہ میں داخل ہیں ۔ اب انبالہ میں بابو محمد صاحب اور سید عبدالہادی باقی ہیں ۔ اگر ملاقات ہو تو بجنسہ یہ خط ان کے پاس بھیج دیں اور تاکید کر دیں کہ ۲۷ جنوری ۱۸۹۹ء سے پہلے ہر ایک مالی امداد پہنچنی چاہئے تا کہ وکیلوں کو دینے کے لئے کام آوے۔ چند پیشیاں محض شیخ رحمت اللہ صاحب کے مال سے ہوئی ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے تین وکیلوں کے مقرر کرنے میں ایک ہزار روپیہ کے قریب خرچ کر دیا ہے ۔ جواب تک پیشیوں میں دیتے رہے ہیں ۔ ، خدا تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔ اب کی پیشی میں چار ہزار روپیہ ضمانت کے لئے لائے تھے ۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مجھے فرصت نہیں ہوئی کہ بابو صاحب کی طرف علیحدہ خط لکھوں ۔ یہ آپ کے ذمہ ہوگا کہ دونوں صاحبوں کو پیغام پہنچا دیں اور خط دکھلا دیں ۔