مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 630 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 630

مکتوب نمبر ۲۵۷ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کاعنایت نامہ پہنچا۔بباعث عذر مرض کچھ مضائقہ نہیں کہ آپ روزہ رمضان نہ رکھیں۔کسی اور وقت پر ڈال دیں۔کتابوں کی روانگی کے لئے کہہ دیا ہے۔میں بھی بدستور بیمار چلا جاتا ہوں۔ہر ایک امر خد اتعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔والسلام فروری ۱۸۹۷ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ:۔یہ پہلا خط ہے جس پر آپ نے مرزا کا لفظ اپنے نام کے ساتھ تحریر فر مایا ہے۔(خاکسار۔عرفانی)