مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 629 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 629

کے وعدہ چندہ کا متکفّل رہے گا تااس وقت تک آئندہ تکلیف دینے سے خاموشی رہے۔یہ امر ضرور تحریر فرماویں کہ یہ روپیہ فلاں انگریزی مہینہ تک بطور پیشگی پہنچ گیا ہے۔باقی سب خیریت ہے۔امید کہ دسمبر کی تعطیلات میں آپ تشریف لاویں گے۔والسلام ۴؍ نومبر ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ یہ خط آپ کی خدمت میں ضرورت کے وقت لکھا گیا ہے۔ورنہ بے وقت آپ کو تکلیف دینا مناسب نہ تھا اور نیز اس حالت میں کہ اس وقت آپ کو گنجائش نہیں۔والسلام مکتوب نمبر ۲۵۶ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی مکرمی اخویم منشی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اب تو آپ کی ملاقات پر مدت گزر گئی۔باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ اگر اپنے چندہ کو دو ماہہ بھیج دیںیعنی چالیس روپیہ تو اس وقت خرچ کی ضرورت پر کام آوے۔والسلام ۹؍ دسمبر ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد جس وقت تک آپ کا یہ روپیہ ہو گا۔اس سے اطلاع بخشیں۔