مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 627 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 627

مکتوب نمبر ۲۵۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اب عورت کی بالفعل ضرورت نہیں اور میاں غلام محی الدین ٭کے لئے جنابِ الٰہی میں دعا کی گئی تھی۔خد اتعالیٰ اس کو اس سخت مشکل سے مخلصی عنایت فرماوے۔آمین ثم آمین۔اور آتھم کی نسبت اب جلد اشتہار نکلنے والا ہے۔نکلنے کے بعد ارسال خدمت ہو گا۔والسلام ۸؍ اگست ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ ٭ یہ میاں غلام محی الدین صاحب محکمہ ریلوے میں ملازم تھے۔اور بالآخر مخلص احمدی تھے رضی اللہ عنہ۔(عرفانی) مکتوب نمبر ۲۵۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔بابو غلام محی الدین کے لئے دعا کی گئی۔اگر یاد دلاتے رہیں گے تو کئی مرتبہ دُعا کی جائے گی اور برص کا نسخہ مجھ کو زبانی یاد نہیں اور نہ کوئی نسخہ مجرب ہے۔یوں تو قرابا دین میں بہت سے نسخے لکھے ہوئے ہیں مگر میرا تجربہ نہیں۔اگر کوئی عمدہ نسخہ ملاتو انشاء اللہ لکھ کر بھیج دوں گا۔والسلام ۳؍ ستمبر ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد