مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 619 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 619

مکتوبات احمد ۶۱۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۴۸ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اس وقت میں نے تاکیداً میاں منظور محمد صاحب کو کہہ دیا ہے کہ ایک نقل اس خط کی جو امیر کابل کی طرف لکھا گیا ہے۔ آپ کی طرف بھیج دیں ۔ امید کہ کل یا پرسوں تک وہ نقل آپ کی خدمت میں پہنچ جائے گی ۔ باقی خیریت ہے ۔ ۱۱ جون ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ اور میں انشاء اللہ القدیر اب دلی توجہ سے آپ کی اولاد کے لئے دعا کروں گا، تسلی رکھیں ۔ میں ارادہ رکھتا ہوں ۔ اگر خدا تعالیٰ چاہے اور کثرت مصارف نہ ہو ۔ مع عیال کے دو تین ماہ تک ڈلہوزی پ کا کوئی ایسا شخص وہاں دوست ہے جو اس و اس کی معرفت مکان کا بندوبست میں چلا جاؤں ۔ کیا آپ کا کا ہو سکے ۔ معہ عیال کسی سواری پر جاسکتے ہیں اور کرایہ کیا خرچ آئے گا۔ تحریر فرماویں۔ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ