مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 618
مکتوب نمبر ۲۴۲ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔افسوس کہ مجھ کو سوائے دو متواتر خط کے اور کوئی خط نہیں پہنچا۔چونکہ دنیا سخت ناپائدار اور اس چند روزہ زندگی پر کچھ بھی بھروسہ نہیں۔مناسب کہ آپ التزام توبہ اور استغفار میں بہت مشغول رہیں اور تدبّر سے تلاوت قرآن کریم کریں اور نماز تہجد کی عادت ڈالیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو قوت بخشے۔آمین۔اشتہار چار ہزار چھپ گیا ہے۔امید کہ آپ کو پہنچ گیاہوگا۔باقی سب خیریت ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ میاں نور احمد صاحب کوالسلام علیکم۔