مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 617
مکتوبات احمد ۶۱۷ مکتوب نمبر ۲۴۵ ملفوف جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ امید کہ میرا کارڈ بھی پہنچا ہو گا ۔ ہوگا ۔ تینوں رسالے سیالکوٹ میں چھپ رہے ہیں۔ درمیان میں بباعث بیماری پریس مین کے توقف ہو گئی ہے۔ لیکن اب برابر کام ہوتا ہے۔ امید کہ انشاء اللہ القدیر جلد چھپ جائیں گے ۔ شیخ رحمت اللہ صاحب گجرات نے ان رسائل کی امداد کے لئے ایک سو روپیہ سیالکوٹ میں بھیج دیا ہے ۔ وہ بمبئی گئے ہیں ۔ وہیں انشاء الله دربارہ تقسیم کے بلا د عرب میں بند و بست کریں گے۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان ضلع گورداسپور مکتوب نمبر ۲۴۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ انشاء ء اللہ میں آپ کے صبر کے لئے کئی دفعہ دعا کروں گا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور اس لڑکے کو جس کا آپ ذکر کرتے ہیں ۔ کسی تعطیل میں اپنے ساتھ لے آویں ۔ ۵ فروری ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ