مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 616 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 616

مکتوب نمبر ۲۳۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اس جگہ بفضلہ تعالیٰ خیریت ہے۔دوسرے رسالہ نور القرآن کی تیاری ہے اور منن الرحمن چھپ رہی ہے۔آپ کی ملاقات پر مدت گزر گئی ہے۔ضرور دو چارروز کی تعطیل پر ملاقات کے لئے تشریف لاویں۔والسلام ۱۷؍ اگست ۱۸۹۵ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۲۳۹ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔چونکہ اخراجات پریس وغیرہ اس قدر ہیں کہ جس قدر معمولی آمدنی ہوتی ہے۔اس کے لئے کافی نہیں۔اس لئے بعض دوستوں کو تکلیف دینا اس کارروائی کے لئے ضروری سمجھا گیا۔آنمکرم اس کارخانہ کیلئے بیس روپیہ ماہواری چندہ دیتے ہیں۔سو اگر بندوبست ہو سکے اور فوق الطاقت تکلیف نہ ہو۔تو اڑھائی مہینہ کا چندہ ۵۰ روپیہ بھیج دیں۔جب تک یہ اڑھائی مہینہ گزر جائیں۔یہ چندہ محسوب ہوتا رہے گا۔اس طور سے ایسے ضروری وقت میں مدد پہنچ جائے گی۔ورنہ پریسوں کے توقف میں خدا جانے کس وقت کتابیں نکلیں کیونکہ تاخیر میں بہرحال آفات ہیں۔رسالہ نور القرآن نمبر ۲ چھپ رہا ہے اور ست بچن اور آریہ دھرم بعض بیرونی شہادتوں کے انتظار میں معرضِ تعویق میں ہے۔والسلام ۱۷؍ اکتوبر ۱۸۹۵ء خاکسار غلام احمد از قادیان