مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 615 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 615

مکتوب نمبر ۲۳۵ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کا محبت نامہ پہنچا اور روغن زرد اس سے پہلے پہنچ گیا تھا۔جزاکم اللہ خیراً۔آپ کے لئے جنابِ الٰہی میں کئی دفعہ اخلاص اور توجہ سے دعا کی گئی۔اب انشاء اللہ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ آپ کے لئے بہتر جانتا ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے ہمّ وغم کودور کرے۔آمین۔۱۶؍ فروری ۱۸۹۵ء خاکسار غلام احمد عفی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۲۳۶ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کامحبت نامہ پہنچا۔میں نے آپ کے لئے بہت دعا کی ہے کہ اگر گورداسپور کی تبدیلی آپ کے لئے بہتر ہو اور اس میں کوئی شر نہ ہو توخد اتعالیٰ میسر کرے۔یقین ہے کہ خدا تعالیٰ جو آپ کے لئے بہتر ہے وہی کرے گا اور منشی امام الدین منصف کو میرے نزدیک کچھ ذرہ علم نہیں۔سمجھ پر شیطانی پردہ ہے۔اس کے ساتھ بحث وقت ضائع کرنا ہے۔لیکن بہر حال اگر آپ اس کی تحریریں بھیج دیں۔تو شایدکسی موقعہ پر ان کا ردّ کیا جائے گا۔مگر وہ اپنی سخت نا سمجھی سے ناپاک غلطیوں میں گرفتار ہے۔والسلام ۷؍ مارچ ۱۸۹۵ء خاکسار غلام احمد نوٹ:۔جیسا کہ میں پہلے بھی لکھ آیا ہوں۔چوہدری صاحب گورداسپورہ کی تبدیلی کے لئے کوشاں تھے اور حضرت اقدس ان کے لئے یہ دعا فرماتے تھے کہ جو اُن کے