مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 614 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 614

نوٹ:۔تبدیلی کے متعلق چوہدری رستم علی صاحب اپنے اخلاص اور محبت کے اقتضا سے چاہتے تھے کہ گورداسپور آجاویں اور حضرت اقدس بھی قرب کو پسند فرماتے تھے۔مگر لوگوں کی سازشوں اور شرارتوں کو مدنظر رکھ کر آپ جلد بازی کا مشورہ نہیں دیتے تھے۔بلکہ ہر ایک کام کے لئے استخارہ کی ہدایت دیتے ہیں۔اس سے آپ کا توکّل علی اللہ ظاہر ہے اور آپ کبھی پسند نہ کرتے کہ کوئی کام اپنی ذاتی خواہش اور خیال سے کریں۔بلکہ ہر امر کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اسی کے سپرد کرنا اَنسب قرار دیتے۔(عرفانی) مکتوب نمبر ۲۳۴ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔کل روغن کے لئے آدمی بھیج دیا گیاہے۔شاید آج یاکل آجاوے۔جزاک اللہ خیراً۔رات تہجد میں آپ کے لئے دعا کی تھی اور کوئی خواب بھی دیکھی تھی۔جو یاد نہیں رہی۔خد اتعالیٰ جو کچھ کرے گا بہتر کرے گا۔انشاء اللہ پھر بھی توجہ سے دعا کروںگا۔آپ سلسلہ ظاہر کے محرک رہیں۔والسلام ۲؍ فروری ۱۸۹۵ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ