مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 609
مکتوبات احمد ۶۰۹ جلد دوم نوٹ :۔ تبدیلی کے متعلق چوہدری رستم علی صاحب اپنے اخلاص اور محبت کے اقتضا سے چاہتے تھے کہ گورداسپور آ جاویں اور حضرت اقدس بھی قرب کو پسند فرماتے تھے ۔ مگر لوگوں کی سازشوں اور شرارتوں کو مد نظر رکھ کر آپ جلد بازی کا مشورہ نہیں دیتے تھے۔ بلکہ ہر ایک کام کے لئے استخارہ کی ہدایت دیتے ہیں۔ اس سے آپ کا تو کل علی اللہ ظاہر ہے اور آپ کبھی پسند نہ کرتے کہ کوئی کام اپنی ذاتی خواہش اور خیال سے کریں ۔ بلکہ ہر امر کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اسی کے سپرد کرنا انسب قرار دیتے ۔ (عرفانی ) مکتوب نمبر ۲۳۴ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ کل روغن کے لئے آدمی بھیج دیا گیا ہے ۔ شاید آج یا کل آجاوے ۔ جزاک اللہ خیرا۔ رات تہجد میں آپ کے لئے دعا کی تھی اور کوئی خواب بھی دیکھی تھی ۔ جو یاد نہیں رہی ۔ خدا تعالیٰ جو کچھ کرے گا بہتر کرے گا۔ انشاء اللہ پھر بھی توجہ سے دعا کروں گا ۔ آپ سلسلہ ظاہر کے محرک رہیں ۔ ۲ رفروری ۱۸۹۵ء ☆۔۔ ☆ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ