مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 604 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 604

مکتوب نمبر ۲۱۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔محبت نامہ پہنچا۔یہ عاجز بباعث کثرت کار بیشک سخت معذور ہے۔اب چند روز تک بالکل فرصت ہونے والی ہے۔کتابیں چھپ گئیں ہیں۔اب جز بندی باقی ہے۔امید کہ ہفتہ عشرہ تک جزبندی ہوکر میرے پاس پہنچ جائیں گی۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۱۶؍جون ۱۸۹۴ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۲۱۹ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مبلغ پچاس روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے۔جزاکم اللہ خیراً۔صاحبزادہ صاحب کتابیں روانہ کریں گے۔بہت کم فرصتی میں یہ چند سطریں لکھی گئی ہیں۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۶؍جولائی ۱۸۹۴ء خاکسار غلام احمد