مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 602 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 602

مکتوبات احمد Joh جلد دوم مکتوب نمبر ۲۲۲ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آتھم کی نسبت جو فیصلہ الہی ہے ۔ حقیقت میں فتح اسلام ہے۔ جب اشتہار پہنچے گا تو آپ معلوم کریں گے کہ کیا حقیقت ہے۔ مگر آپ کی استقامت اور استقلالی پر نہایت خوشی ہوئی ۔ خدا تعالیٰ بہت بہت جزائے خیر بخشے ۔ انشاء اللہ تجدید بیعت کا آپ کو دوہرا ثواب ہوگا اور خدا تعالیٰ گناہ بخشے گا اور آپ پر خاص فضل کرے گا۔ ۶ استمبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۲۲۳ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ خط آپ کا جو بنام صاحبزادہ سراج الحق صاحب تھا، پہنچا۔ جس کے دیکھنے پر بہت ہی تعجب ہوتا ہے کہ آپ ایسی خوشی کے موقع پر کیوں اس قدر اظہار اور ملال اور حزن کر رہے ہیں اور نہ یہ افسوس صرف مجھ کو ہے بلکہ جس قدر ہماری جماعت کے احباب اس جگہ موجود ہیں وہ سب افسوس کرتے ہیں ۔ اگر آپ کو حقیقت حال معلوم ہو تو آپ کا آپ کا ایسا غم خوشی کے ساتھ تبدیل ہو جائے ۔ آپ ضرور دو چار روز کے لئے رخصت ملنے پر تشریف لاویں۔ باقی خیریت ہے۔ ۶ رستمبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد