مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 594
مکتوب نمبر ۲۰۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کے برادر زادہ کی خبر وفات سن کر بہت رنج واندوہ ہوا۔اللہ تعالیٰ اس کے تمام عزیزوں کو صبر عطا فرماوے اور اس مرحوم کو غریق رحمت کرے۔اب تاریخ جلسہ ۲۷؍ دسمبر ۱۸۹۲ء بہت نزدیک آگئی ہے۔آپ کا شامل ہونا بہت ضروری ہے۔ماسوا اس کے انتظام دو تین شطرنجی اور قالین کا اگر ہو سکے تو ضرور کر لیں۔یہ تو پہلے آجانی چاہئیں۔اگر آپ دو روز پہلے ہی تشریف لاویںتو مناسب ہے۔والسلام ۱۶؍ دسمبر ۱۸۹۲ء خاکسار غلام احمداز قادیان ضلع گورداسپور پنجاب