مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 593 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 593

مکتوب نمبر ۲۰۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔خدا تعالیٰ تفکر سے آپ کو نجات بخشے۔آپ کی انتظار بہت لگی ہوئی ہے۔کتاب آئینہ کمالاتِ اسلام پانچ جزو تک چھپ چکی ہے۔اگر آپ دوماہ کا چندہ مولوی سیّد محمد احسن صاحب کو بلاتوقف بھوپال بھیج دیں تو موجب ثواب ہو گا۔پتہ بھوپال۔دارالریاست محلہ چوبدار پورہ۔آپ کے اس تفکر کے لئے بھی دعا کی گئی ہے۔مولوی عبدالکریم صاحب اور عرب صاحب آپ کے انتظار میں قادیان میں ہیں۔راقم ۱۶؍ ستمبر ۱۸۹۲ء خاکسار غلام احمداز قادیان ضلع گورداسپورہ