مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 589 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 589

مکتوبات احمد ۵۸۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۰۳ پوسٹ کارڈ ہے۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالی تفکر سے آپ کو نجات بخشے ۔ آپ کی انتظار بہت لگی ہوئی ہے کتاب آئینہ کمالات اسلام ۵ جزو تک چھپ چکی ہے۔ اگر آپ دو ماہ کا چندہ مولوی سید محمد احسن صاحب کو بلا توقف بھوپال بھیج دیں تو موجب ثواب ہوگا ۔ پتہ بھو پال ۔ دارالر یاست محلہ چوبدار پورہ ۔ آپ کے اس تفکر کے لئے بھی دعا کی گئی ہے ۔ مولوی عبد الکریم صاحب اور عرب صاحب آپ کے انتظار میں قادیان میں ہیں ۔ ۱۶ ستمبر ۱۸۹۲ء راقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*