مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 588 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 588

مکتوبات احمد ۵۸۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۰۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کی تبدیلی سے خوشی ہوئی ، مبارکباد ۔ اور آپ نے جو مبلغ بیس روپیہ عربی رسالہ کے لئے کہا تھا۔ اس وقت عربی رسالہ دو چھپ رہے ہیں ۔ ایک کا نام تحفة بغداد كرامات الصادقین اور دوسرے کا نام کرامات الصادقین ہے ۔ اگر آپ اس وقت میں اگر گنجائش ہو مبلغ ہیں روپیہ سیالکوٹ میں بھیج دیں تو بہتر ہو۔ ۲۷ را گست ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ : اس وقت چوہدری رستم علی صاحب تھا نہ ولٹو ہا ضلع لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر تھے۔ (عرفانی ) *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*