مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 586
مکتوب نمبر ۱۹۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ضرور دو بڑی شطرنجی اور ایک قالین ساتھ لاویں۔۲۵؍ دسمبر ۱۸۹۱ء تک ضرور آجاویں۔والسلام ۲۳؍دسمبر ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد ازقادیان مکتوب نمبر ۱۹۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہٗ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔خواب نہایت عجیب ہے۔دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔نتیجہ امتحان سے اطلاع بخشیں اور براہ مہربانی میر ناصر نواب صاحب کا اسباب پٹیالہ پہنچا دیں۔وہ بہت تاکید کرتے ہیں۔پتہ یہ ہے۔دفتر نہر میر ناصر نواب صاحب نقشہ نویس۔راقم خاکسار ۹؍جنوری ۱۸۹۲ء غلام احمد ازقادیان