مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 584
مکتوبات احمد ۵۸۴ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۹۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی مکرمی اخویم منشی صاحب ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ آپ رخصت لیں ۔ تو ضرور مجھ کو بھی ملیں ۔ کیونکہ آپ کی ملاقات کو ایک مدت ہوگئی ہے۔ عرب صاحب کے لئے بہت خیال ہے اور نواب محمد علی خان صاحب کو اشارہ کے طور پر اور نیز تصریح سے میں نے کہا بھی تھا۔ اس سے زیادہ اور کیا کہا جاوے۔ حیدر آباد سے کوئی خط نہیں آیا۔ معلوم نہیں وہ لوگ کس حال میں ہیں ۔ آج کل ایسی ہوا چل رہی ہے کہ ہر ایک نئے روز کا خطرہ ہوتا ہے کہ دلوں پر کیا اثر ڈالے۔ جسمانی و با بھی ہیں اور روحانی بھی ۔ ۲۵ جون ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ : ۔ حامد علی السلام علیکم وسید محمد سعید السلام علیکم درج ہے ۔ ( عرفانی ) *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*