مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 581 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 581

چوہدری صاحب کو حسب مراد کامیابی ہوگئی۔حقیقت میں یہی وہ نشانات اورخوارق تھے۔جن کو دیکھ کر سابقون الاولون کی جماعت نے ایمانی ترقی حاصل کی تھی اور کوئی چیز حضرت کی راہ میں ان کے لئے روک نہ تھی۔وہ سب کچھ قربان کر کے یہی آرزو رکھتے تھے کہ اور موقعہ ملے۔اس لئے کہ بشاشت ایمانی ان میں داخل ہو چکی تھی اور خد اتعالیٰ کی آیات کو کھلا کھلا انہوں نے دیکھ لیا تھا۔افسوس ہے کہ اگست سے دسمبر ۱۸۹۰ء بلکہ مارچ ۱۸۹۱ء تک کے خطوط نہیں مل سکے۔میں تلاش میں ہوں۔اگر مل گئے تو بطور ضمیمہ شائع ہوں گے۔انشاء اللہ العزیز (عرفانی) مکتوب نمبر ۱۸۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں پھر آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ براہ مہربانی جالندھر چھائونی سے انگریزی نورَہ جو سوداگروں کی دوکان میں بکتا ہے لے کر ضرور ارسال فرماویں۔صرف چار آنے کا کافی ہو گا۔والسلام ۱۳؍ اپریل ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ