مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 580 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 580

مکتوب نمبر ۱۸۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مشفقی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ عاجز عرصہ زیادہ دو ہفتہ سے لودھیانہ میں ہے اور بار ہا بخلوص قلب آپ کے لئے دعا کی گئی ہے۔امید ہے کہ خدا تعالیٰ بہرحال آپ کیلئے بہتر کرے۔اسی کی طرف رجوع رکھو اور بے قرار مت ہو۔وہ کریم ورحیم ہے اورمیں لودھیانہ میں محلہ اقبال گنج میں برمکان شاہزادہ حیدر اُترا ہوا ہوں۔والسلام ۱۵؍ جولائی ۱۸۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۸۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مشفقی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط مدت کے بعد آیا۔برابر آپ کے لئے بتوجہ دعا کی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ رحیم وکریم ہے۔تسلی رکھو اور اپنے حالات سے بلا تاخیر اطلاع فرماتے رہیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام یکم اگست ۱۸۹۰ء از لودھیانہ محلہ اقبال گنج مکان شاہزادہ حیدر نوٹ: اس کے بعد چوہدری صاحب کی تبدیلی محکمہ ریلوے پولیس میں ہوگئی۔چوہدری صاحب اس کے متعلق حضرت اقدس کو لکھتے رہتے تھے اور آپ ہر خط میں ان کو تسلی اور اطمینان دلاتے تھے۔آخر خد اتعالیٰ نے آپ کی دعائوں کو شرف قبولیت بخشا اور