مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 570 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 570

مکتوب نمبر ۱۶۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔کل لودھیانہ سے قادیان میں آکر آپ کا دوسرا خط ملا۔اشعار آبدار جو آپ نے دلی درد اورجوش سے لکھے تھے، پڑھ کر آپ کیلئے دعا خیر کی گئی۔ترتب اثر وقت پر موقوف ہے کیونکہ اللہ جلّشانہ‘ نے ہر ایک بات کو اوقات سے وابستہ رکھا ہے۔آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے اور مناسب ہے کہ آپ گنجائش کے وقت میں ضرور ملاقات کریں کہ اس میں انشاء اللہ القدیر فوائد بے شمار ہیں۔پیراں دتہ کے لئے ضرور خیال رکھیں۔والسلام ۱۳؍ نومبر ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۷۰ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی مشفقی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔عنایت نامہ پہنچا۔آپ کے اشعار نہایت پاکیزہ اور عمدہ دل سے نکلے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔باایں ہمہ متانت ایسی ہے کہ گویا ایک اہل زبان شاعر کی۔یہ امر خداداد ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو اپنی محبت بخشے۔دنیا فانی اور محبت دنیا ہمہ فانی۔جس طرح آسمان پر ستارے نظر آتے ہیں کہ ان کے نیچے کوئی ستون نہیں۔خدا تعالیٰ کے حکم سے ٹھہرے ہوئے ہیں اور حکم کی پابندی سے بے ستون کھڑے ہیں گرتے نہیں اسی طرح مومن بھی حکم کا پابند ہے۔خد اتعالیٰ کی فرمانبرداری پر کھڑا رہتا ہے گرتا نہیں۔مومن کا دُنیا اور نفس کو چھوڑنا ایک خارق عادت امر ہے۔وہ تبدیلی جو خدا تعالیٰ اس