مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 568
مکتوبات احمد ۵۶۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے اشعار پڑھنے سے ہمیشہ دعا کی جاتی ہے کہ خدا وند کریم آپ کو حظ وافر اپنی محبت کا بخشے ۔ میں ان دنوں سخت بیمار رہا ہوں ۔ نہایت کمزور ہو گیا ۔ اس لئے طاقت زیادہ تحریر کی نہیں ۔ امید کہ بعد صحت انشاء اللہ مفصل خط لکھوں گا ۔ میر صاحب کسی قدر بیمار رہے ہیں اور اب بھی پورے تندرست نہیں ۔ اسی وجہ سے میر صاحب کا کوئی خط نہیں آیا ہو گا ۔ آپ تلاش رکھیں ۔ اگر شہد عمدہ مل سکے تو ضرور ساتھ لیتے آویں ۔ آپ کی ملاقات ملاقات کا بہت شوق ہے ۔ اگر رخصت ملے تو ضرور تشریف لے آئیں ۔ ۲۵ رنومبر ۱۸۸۹ء پیراں دتا کی نسبت خیال رہے ۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*