مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 564
مکتوبات احمد ۵۶۴ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۶۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز ابھی تک لدھیانہ میں ہے۔ میرے ملازم پیراں دتہ کی نسبت تو آپ کو زبانی بھی کہا تھا اور اب بھی بطور یاد دہانی لکھتا ہوں کہ اس کے نکاح کی نسبت آپ ضرور فکر کریں ۔ قوم گوجر میں بہت لڑکیاں مل سکتی ہیں ۔ کوئی ایسی لڑکی نو عمر تلاش فرماویں کہ نو عمر پندرہ سولہ برس کی اور نیک چلن اور محنتی ہو ۔ انشاء الله القدم القدیر آپ کو ثواب ہوگا ۔ ضرور تلاش فرماویں۔ شاید میں ۴ رنومبر ۸۹ ء تک اس جگہ ہوں ۔ ۔ ۲ نومبر ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ☆۔۔ ☆