مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 559
مکتوبات احمد ۵۵۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۵۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آج اس عاجز نے جناب الہی میں آپ کے لئے اس طور سے دعا کی ہے کہ یا الہی ! اگر جالندھر کی تبدیلی موجب بہتری ہے اور موجب خیر اور فضل کا ہو تو اپنے لطف وکرم سے دعا قبول فرما کر اپنے بندہ رستم علی کو اس جگہ پہنچا دے اور اگر اس میں مصلحت نہ ہو تو مشکلات سے سے نکال کر ایسی جگہ مرحمت فرما جو موجب برکت و خوشی دنیا و دین ہو۔ کہ تو ہر چیز پر قادر ہے ۔ ۱۶ جون ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۵۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ میں افسوس سے لکھتا ہوں کہ اس قسم کی طرح طرح کی مجبوریاں پیش آرہی ہیں ۔ کہ میں آپ کے عزیز کی تقریب شادی پر حاضر نہیں ہو سکتا اور مولوی صاحب غالباً کل یا پرسوں تک بحصول رخصت جموں سے لودھیا نہ کی طرف تشریف لاویں گے اور قادیان میں آئیں گے ۔ مگر میرے خیال میں ایسا ہے کہ وہ ۲۷ جون سے پہلے ہی تشریف لے جائیں گے۔ پس مشکل ہے کہ وہ بھی اس تقریب پر حاضر ہوسکیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہمت میں برکت بخشے اور کامیاب کرے۔ آمین ثم آمین ۔ ۲۱ جون ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ