مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 558 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 558

مکتوب نمبر ۱۵۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۵ جمادی الاوّل کو میرے گھر میں لڑکا پیدا ہو ا۔جس کا نام بطور تفاؤل بشیر الدین محمود رکھا گیا۔والسلام ۱۵؍ جنوری ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمداز قادیان مکتوب نمبر ۱۵۱ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اشتہارات آج روانہ کئے گئے ہیں۔جس شخص کی اشتہار سے تسلی نہیں ہوئی آپ اس کے لئے کیوں مضطرب ہوں تعجب ہے۔ہر ایک شخص اپنے مادہ کے موافق جوہر دکھلاتا ہے۔اس شخص کو اگر کچھ بصیرت ایمانی ہوتی تو وہ شک میںنہ ہوتا اور جب کہ بصیرت نہیں تو اس کو چھوڑنا چاہئے۔کتاب واپس لے لو۔روپیہ واپس کر و۔باقی سب خیریت ہے۔آپ کے لئے دعا کی جاتی ہے۔تسلی رکھو۔والسلام ۳؍ فروری ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد از قادیان