مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 554 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 554

مکتوب نمبر ۱۴۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔سردی میں انڈہ بہت کم خراب ہوتا ہے۔اگر آپ بیس دن توقف کر کے انڈہ منگوا لیں اور تازہ ہوں تو وہ بیس روز تک اچھے رہسکتے ہیں۔انڈہ اگر اُبالا جائے یہاں تک کہ اندر سے زردی و سفیدی دونوں سخت ہو جائیں تو کچھ زیادہ رہ سکتا ہے۔مگر وہ پھر آپ کے کھانے کے لائق نہیں رہے گا۔آپ کے لئے تو نیم برشت بہتر ہے۔جو درحقیقت کچے کی طرح ہوتا ہے۔بہتر ہے کہ پچاس تک تازہ انڈہ منگوا کر استعمال کریں۔جب وہ ختم ہو جاویںاور منگوا لیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۷؍ اکتوبر ۱۸۸۸ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۱۴۳ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔انشاء اللہ القدیر آج سے آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔مگر جیسا کہ آپ نے لکھا ہے۔یہ بات نہایت صحیح ہے کہ بندہ جب کسی قدر غافل ہو جاتا ہے اور بیباکی سے کوئی کام کرتا ہے۔یاکسی معصیت میں گرفتار ہوتا ہے تو رحمت کے طور پر تنبیہ الٰہی اس پر نازل ہوتی ہے۔پھر وہ جب سچے دل سے تو بہ کرلیتا ہے تو کبھی وہ تنبیہ ساتھ ہی دور کی جاتی ہے۔اور کبھی اس کو کامل متنبہ کرنے کے لئے کچھ دیر وہ تنبیہ بنی رہتی ہے۔سو خطرات فاسدہ یا اعمال نامرضیہ سے بصدق دل توبہ کرنا اعادہ رحمتِ الٰہی کے لئے بہت ضروری امر ہے۔والحمد للہ والمنت کہ خود آپ کے دل کو اس طرف