مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 551 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 551

مکتوب نمبر ۱۳۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔یہ عاجز ایک ہفتہ سے موسمی بخار سے علیل ہے۔بباعث ضعف و تکلیف مرض کوئی کام نہیں ہو سکتا۔صندوقچہ خطوط سے بھرا ہوا ہے۔اگر تیل مچھلی اب استعمال کرنے میں کچھ حرارت معلوم ہوتی ہے تو ایک ماہ کے بعد استعمال کریں۔انشاء اللہ ان سب ادویہ کے استعمال سے بدن بہت تازہ ہو جائے گا۔آپ کی استقامت کے لئے دعا کرتا ہوں۔امید رکھتا ہوں کہ کسی وقت منظور ہو جائے۔اشتہارات ارسال خدمت ہیں۔ہر ایک شہر میں جو آپ کا کوئی دیندار دوست ہو اس کو بھیج دیں۔والسلام ۶؍ ستمبر ۱۸۸۸ء خاکسار غلام احمد از قادیان