مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 550 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 550

مکتوب نمبر ۱۳۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔مچھلی کا تیل وہی ہے جس کاآپ ذکر کرتے ہیں۔استعمال کے لئے دودھ کی کچھ ضرورت نہیں۔صرف ایک چاء کا چمچہیعنی چھوٹا چمچہ پی لیا کریں اور پھر ہضم کے لحاظ سے زیادہ کرتے جائیں۔کدو سے مراد میری کدو کا پھل ہے۔جس کو گھیا کدو بھی کہتے ہیں۔اگر وہ نہ ملے تو پھر مغز کدو ہی ہمراہ بنفشہ کے پانی میں ڈال دیا جاوے۔جب پانی گرم ہو جائے اور خوب جوش آجائے۔تب اس سے غسل کر لیں اور زیادہ گرم ہو تو اور پانی ملا لیں۔امید کہ انشاء اللہ تعالیٰ طبی تدبیر بہت مفید ہو گی اور آپ کا بدن خوب تازہ ہو جائے گا۔لیکن اگر اس کے ساتھ صبح کے وقت آدھ ثار خام بکری کا دودھ تازہ پی لیا کریں تو انشاء اللہ بہت مفید ہو گا۔خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۳۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔انشاء اللہ القدیر اشتہار تلاش کرکے دستیاب ہونے پر روانہ کر وں گا۔میرے نزدیک بہت مناسب ہے کہ آپ بقدر ضرورت انگریزی پڑھ لیں۔سب بولیاں خدا کی طرف سے ہیں۔بولی سیکھنے میںکچھ حرج نہیں۔صرف صحت نیت درکار ہے اور سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام ۳۰؍ اگست ۱۸۸۸ء خاکسار غلام احمد ازقادیان