مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 549
مکتوبات احمد ۵۴۹ مکتوب نمبر ۱۴۱ پوسٹ کارڈ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ اب بفضلہ تعالیٰ بشیر احمد کی طبیعت صحت پر آگئی ہے اور آپ کے لئے بہت غور اور فکر کیا۔سواس موسم کے موافق جو کچھ اللہ تعالیٰ کے ایما سے میرے دل میں گزرا ہے وہ یہ ہے کہ آپ زردی بیضہ نیم برشت استعمال کریں ۔ یعنی خوب پانی گرم کر کے ایسا کہ ابلنا شروع ہو جائے ۔ انڈے اس میں ے ایسا کہ ابلنا شروع ہو جا۔ ڈال دیئے جائیں اور انڈے ڈال کر ڈیڑھ سو کی گنتی پوری کی جائے ۔ جب شمار ڈیڑھ سو تک پہنچ جائے تو بلا توقف انڈے پانی سے نکال لئے جائیں ۔ ایک ہفتہ تک تین انڈے صبح اور تین شام خوراک رکھیں ۔ جب معلوم ہو کہ انڈا موافق آ گیا ہے تو پھر تین کی جگہ چار کر دیئے جائیں ۔ دوسرے یہ کہ گرم پانی کر کے اور اگر مل سکے تو اس میں تین چار ماشہ بنفشہ اور پانچ چار تولہ کدو ڈال کر گرم کریں اور اس میں غسل کریں صبح اور شام ، تیسرے روغن ماہی ، جو امرتسر اور لاہور میں مل سکتا ہے، بدن کو فربہ کرتا ہے ۔ مگر ابھی وہ شائد گرمی کرے گا۔ سردی کے موسم میں ضرور استعمال کریں اور نیز سردی کے موسم میں آپ کے لئے کوئی ماء اللحم تجویز کر دیا جائے گا ۔ حالات خیریت سے اطلاع بخشیں ۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره انڈے میں سے صرف زردی کھانی چاہئے ۔ سفیدی نہیں کھانی چاہیے ۔ نوٹ : اس خط پر تاریخ درج نہیں ہے ۔ مگر مضمون سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ستمبر ۱۸۸۸ء کا خط ہے۔ (عرفانی)