مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 535 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 535

مکتوبات احمد ۵۳۵ جلد دوم اللہ جلشانہ مومنین کی علامت یہ فرماتا ہے ۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ لا یعنی جو مومن ہیں وہ خدا سے بڑھ کر کسی سے دل نہیں لگاتے ۔ محبت ایک خاص حق اللہ جل شانہ کا ہے۔ جو شخص اس کا حق دوسرے کو دے گا وہ تباہ ہو گا ۔ تمام برکتیں جو مردانِ خدا کو ملتی ہیں ، تمام قبولیتیں جو ان کو حاصل ہوتی ہیں ۔ کیا وہ معمولی وظائف سے یا معمولی نماز روزہ سے ملتی ہیں؟ ہر گز نہیں ۔ بلکہ وہ توحید فی المحبت سے ملتی ہیں ۔ اسی کے ہو جاتے ہیں ، اسی کے ہو رہتے ہیں ، اپنے ہاتھ سے دوسروں کو اس کی راہ میں قربان کرتے ہیں ۔ میں خوب اس درد کی حقیقت کو پہنچتا ہوں کہ جو ایسے شخص کو ہوتا ہے کہ یکدفعہ وہ ایسے شخص سے جدا کیا جاتا ہے جس کو وہ اپنے قالب کی گویا جان جانتا ہے۔ لیکن مجھے زیادہ غیرت اس بات میں ہے کہ کیا ہمارے حقیقی پیارے کے مقابل پر کوئی اور ہونا چاہئے؟ ہمیشہ سے میرا دل یہ فتوی دیتا ہے کہ غیر سے مستقل محبت کرنا کہ جس سے لڑہی محبت باہر ہے خواہ وہ بیٹا ہو یا دوست ، کوئی ہو ایک قسم کا کفر اور کبیرہ گناہ ہے۔ جس سے اگر شفقت و رحمت الہی تدارک نہ کرے تو سلب ایمان کا خطرہ ہے۔ سو آپ یہ اللہ جل شانہ کا احسان سمجھیں کہ اس نے اپنی محبت کی طرف آپ کو بلایا۔ عَلَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَعَلَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ہے اور نیز ایک جگہ فرماتا ہے جلشانہ و عزاسمہ مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ وَ مَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ علیم سے یعنی کوئی مصیبت بغیر اذن اور ارادہ الہی کے نہیں پہنچتی اور جو شخص ایمان پر قائم ہو۔ خدا اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔ ہے۔ یعنی صبر بخشتا ہے اور اس مصیبت میں جو مصلحت اور حکمت تھی ۔ وہ اسے سمجھا دیتا ہے اور خدا کو ہر ایک چیز معلوم ہے ۔ میں انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا اور اب بھی کئی دفعہ کی ہے ۔ چاہیئے کہ سجدہ میں اور دن رات کئی دفعہ یہ دعا پڑھیں ۔ يَا أَحَبَّ مِنْ كُلِّ مَحْبُوبِ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَ ادْخِلْنِي فِي عِبَادِكَ الْمُخْلِصِينَ ۔ آمین ۔ ۱۵ فروری ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار ☆- غلام احمد از قادیان البقرة : ١٦٦ ٢ البقرة : ۲۱۷ ۳ التغابن : ۱۲ الحکم ۱۰ اگست ۱۹۰۱ء صفحه ۹