مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 533
مکتوبات احمد ۵۳۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۱۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آج چائے مرسلہ آنجناب پہنچ گئی ہے ۔ جزاکم الله خيرا لجزاء واحسن اليكم في الدنيا والعقبی ۔ اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے ۔ رسالہ اشعة القرآن کا انگریزی میں ترجمہ ہو رہا ہے۔ دونوں رسالہ ایک ہی جگہ اکھٹے کر دیئے گئے ہیں ۔ ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ے فروری ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۱۱۹ پوسٹ کارڈ از قادیان ضلع گورداسپور بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ اس قحط الرجال اور قساوت قلبی کے زمانہ میں کہ جو ہر ایک فرد بشر پر ہوائے زہر ناک غفلت و سنگدلی کی طاری ہو رہی ہے ۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللہ ایسے زمانہ میں خلوص دینی کے لئے زندہ دلی از بس قابل شکر ہے۔ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو بڑھاوے اور ان کو دنیا اور دین میں زیادہ سے زیادہ برکت دے۔ آمین ثم آمین ۔ بلٹی جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں ۔ وہ میری دانست میں لفافہ میں ڈال کر اس جگہ قادیان میں بھیج دی جاوے۔ تو بلا توقف کوئی شخص یہاں سے جا کر لے آوے گا۔ کیونکہ آخر اس جگہ سے کوئی آدمی بھیجنا ضروری ہوگا ۔ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے ۔ اگر چاہیں محرر تھا نہ کے نام بلٹی بھیج دیں ۔ مگر اس صورت میں بہت دیر کے بعد اسباب ملتا ہے۔ بلکہ چوکیداروں وغیرہ کی