مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 530 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 530

مکتوب نمبر ۱۰۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پہلا گھی صرف اکیس سیر پہنچا تھا۔جیسا آپ نے لکھا ہے۔میں نے غلطی سے تیس ثار وزن لکھ دیا تھا۔اطلاعاً لکھا گیا اور سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام ۳۰؍اکتوبر۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر ۱۰۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔حال یہ ہے کہ اس عرصہ میں کئی عورتیں بچہ کی خدمت کے لئے رکھی گئی ہیں۔مگر سب ناکارہ نکلی ہیں۔یہ کام شب خیزی اور ہمدردی اور دانائی کا ہے۔لڑکا چند روز سے بیمار ہے۔ظن ہے کہ پسلی کا درد نہ ہو۔علاج کیا جاتا ہے۔واللہ شافی۔مجھے یقین نہیں ہے کہ کوئی کمزورعورت اس خدمت شب خیزی کو اٹھا سکے۔چند روز سے فقط مجھے تین تین پہر رات تک اور کبھی ساری رات لڑکے کے لئے جاگنا ہوتا ہے۔ہر گز امید نہیں ہو سکتی کہ کوئی عورت ایسی محنت سے کام کر سکے۔اس سے دریافت کر لیں کہ کیا ایسا محنت کا کام کر سکتی ہے۔خاکسار ۶؍ نومبر ۱۸۸۷ء غلام احمد