مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 527 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 527

مکتوبات احمد ۵۲۷ مکتوب نمبر ۱۰۹ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلد دوم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خادمہ پہنچ گئی ۔ اب تک کسی کام میں مصروف نہیں ہوئی ۔سست اور کاہل الوجود بہت ہے ۔اس کے آنے سے تکلیف اسی طرح باقی ہے ۔ جو پہلے تھی ۔ لیکن آزمائش کے طور پر ایک دو ماہ کے لئے اس کو رکھ لیا گیا ہے کہ دور سے آئی ہے۔ اس وقت ضروری کام کے لئے اطلاع دیتا ہوں کہ اب ایک مہتم مطبع بٹالہ سے با ہم اقرار کا غذا سٹامپ پر ہو کر ہر دو رسالہ کے چھاپنے کے لئے تجویز کی گئی ہے اور سنا جاتا ہے کہ دہلی میں بہ نسبت لاہور کا غذا رزاں ملتا ہے۔ اس لئے امید رکھتا ہوں کہ آپ اگر ممکن ہو بہت جلد بند و بست دو آدمی کے پاس کا کر کے مجھ کو اطلاع بخشیں ۔ تا میں میاں فتح خاں اور ایک اور آدمی کو دہلی کی طرف روانہ کروں اور اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں بلا توقف اپنے دونوں آدمی امرتسر میں بھیج دوں اور پتہ ان کا یہ ہو گا کہ وہ کڑہ مہیاں سنگھ میں مکان مولوی حکیم محمد شریف صاحب پر ٹھہریں گے۔ بہر حال آپ کا جواب بواپسی ڈاک آنا چاہئے کہ اب بعد معاہدہ تحریری زیادہ توقف نہیں ہو سکتی ۔ اگر دو آدمی کا پاس مل جانا ممکن ہو تو بہتر ہے کہ اس سے کفایت رہے گی اور اگر نا ممکن ہو ، تا ہم اطلاع بخشیں ۔ جواب بہت جلد آنا چاہئے ۔ ۱۵ نومبر ۱۸۸۷ء ۔ خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ : بٹالہ میں شعلہ طور نامی ایک مطبع تھا۔ اس کی طرف یہ اشارہ ہے۔ (عرفانی)