مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 524 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 524

مکتوبات احمد ۵۲۴ جلد دوم لیا تو دونوں مل کر دہلی جائیں گے اور اگر قبول نہ کیا تو پھر نا چاری کی بات ہے۔ اطلاعاً لکھا گیا ہے۔ ۱۶ اکتوبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان اور یہ بھی تحریر فرماویں کہ آپ کا اس طرف آنے کا کب تک ارادہ ہے۔ اگر سندرداس آگیا ہو تو ایک دن کے لئے اس کو ساتھ لے آویں ۔ ضرور اطلاع بخشیں ۔ مکتوب نمبر ۱۰۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ انسان کے اختیار میں کچھ نہیں جو کچھ خدا تعالیٰ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے۔ مصمم ارادہ تھا کہ ۱۹ اکتوبر ۱۸۸۷ء کو روانگی دہلی کے لئے امرتسر آدمی پہنچ جائے ۔ اوّل میاں نور احمد کی حالت کچھ بدل گئی ۔ میاں عبداللہ سنوری بیمار ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ۔ میاں فتح خاں کچھ نیم علیل سا ہو گیا اور ان کا بھائی بعارضہ تپ بیمار ہو گیا وہ اس کو چھوڑ کر کسی طرح جا نہیں سکتا ۔ اس لئے مجبوراً لکھا جاتا ہے کہ آپ لکھ دیں کہ دس روز کے بعد جانے کی تجویز کی جائے گی اور اول اطلاع کریں گے ۔ مود۔ ۱۸ اکتوبر۷ ۱۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد