مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 521
مکتوبات احمد ۵۲۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۹۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی ۔ السلام علیکم ۔ روغن زرداب تک نہیں پہنچا۔ پان تو پہنچ گئے ہیں ۔ روغن جلد ارسال فرماویں۔ کیا کیا جائے اس جگہ روغن زرد ملتا ہی نہیں ۔ اس لئے تکلیف دی تھی اور خادمہ کی نسبت آپ جہاں تک ممکن ہے ۔ پوری پوری کوشش فرماویں۔ ۲۳ ستمبر ۱۸۸۷ء مکتوب نمبر ۱۰۰ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی ۔ السلام علیکم ابھی ایک خط روانہ خدمت ہو چکا ہے ۔ ہو چکا ہے۔ اب باعث تکلیف دہی یہ ہے ہے کہ میری لڑکی بباعث بیماری نہایت نقیہ اور ضعیف ہو رہی ہے، کچھ کھاتی نہیں ، انگریزی بسکٹ جو کہ نرم اور ایک بکس میں بند ہوتے ہیں۔ جن کی قیمت فی بکس ایک روپیہ دو آنے ہوتی ہے، وہ اس کو موافق ہیں ۔ اب براہ مہربانی ایسے بسکٹ شہر میں ایک روپیہ دو آنے کو خرید کر ایک بکس ہمراہ خادمہ یا جس طرح پہنچ سکے جلد ارسال فرماویں۔ ۲۶ ستمبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد