مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 520
مکتوبات احمد ۵۲۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۹۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی - بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ روغن زرد اب تک نہیں پہنچا براہ مہربانی جلد تر ارسال فرماویں اور اب ایک خادمہ محنت کش ہوشیار، دانا، دیانت دار کی اشد ضرورت ہے اور اس کا کام یہی ہوگا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کی خدمت میں مشغول رہے۔ چنانچہ مفصل خط بخدمت میر صاحب تحریر ہو چکا ہے۔ آپ براہ مہربانی ایک خاص توجہ اور محنت اور کوشش سے ایسی خادمہ تلاش کر کے روانہ فرماویں۔ تنخواہ جو کچھ آپ مقرر کریں گے دی جائے گی ۔ ۲۱ رستمبر ۱۸۸۷ء مکتوب نمبر ۹۸ ملفوف والسلام خاکسار غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ نہایت ضرورت خادمہ امینہ اور دانا اور محنت کش کی پیش آگئی ہے اس لئے مکرر مکلف ہوں کہ آپ جہاں تک ممکن ہو خادمہ کو بہت جلد روا نہ فرماویں اور روغن زرداب تک نہیں پہنچا۔ ہمدست خادمہ ایک آنہ کے پان بھی روانہ فرماویں۔ ۲۲ دسمبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد