مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 519
مکتوبات احمد ۵۱۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۹۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم کے بعد روغن زرد کی اشد ضرورت ہے۔ قادیان کے ارد گرد دس دس کوس تک سخت تلاش کی گئی ۔ ایک چار آنے (۴) کا روغن بھی نہیں ملتا ۔ کہتے ہیں کہ ہندوؤں کے سرادہ ہیں، بنا چاری ۔ آپ کو دوبارہ تکلیف دی جاتی ہے کہ برائے مہربانی جلد تر ارسال فرماویں۔ مہمانوں کی آمد ورفت ہے۔ ہمراہ پان بھی اگر آسکیں وہ بھی ارسال فرماویں۔ ۱۵ ستمبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۹۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکر می نشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم پان تو پہنچ گئے مگر روغن زرداب تک نہیں پہنچا۔ اس کا کیا باعث ہے؟ امید کہ جلدی روانہ فرماویں ۔ آج ۲۰ رستمبر ۱۸۸۷ء تک نہیں پہنچا شاید کل تک پہنچ جائے تو کچھ تعجب نہیں ۔ بہر حال اطلاعاً لکھا گیا۔ ۲۰ رستمبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد