مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 518 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 518

مکتوبات احمد ۵۱۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۹۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط پہنچا۔ سندرد اس صاحب کی صحت کے لئے دعا کی گئی اور کئی دفعہ توجہ دلی سے دعا کی گئی ۔ میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ تا ایام صحت اس کو رڑ کی سے منگوا لو اور اگر ممکن ہو تو مجھ سے ملاقات کراؤ کہ جس شخص کو ایک مرتبہ دیکھ لیا ہو اس کی نسبت دعا بہت اثر رکھتی ہے۔ ایک مرتبہ اپنے ساتھ اس کو لے آنا اور وہاں سے ضرور طلب کر لو اور بقیہ روغن زرد معہ کسی قدر پان کے بہت جلد بھیج دیں۔ کیونکہ عبداللہ کے آنے میں ابھی دیر معلوم ہوتی ہے۔ خادمہ کی تلاش ضرور چاہئے ۔ ۱۱ استمبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد