مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 517
مکتوبات احمد ۵۱۷ جلد دوم بالکل گنجائش نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسی خادمہ مل سکے کہ روٹی کپڑا پر کفایت کرے جیسا کہ اس جگہ کی عورتیں کر لیتی ہیں اور پھر شریفہ بھی ہو تو ایسی کی تلاش کرنی چاہئے اور چونکہ نہایت ضرورت ہے، آپ جلدی اطلاع بخشیں ۔ ے استمبر ۱۸۸۷ء مکتوب نمبر ۹۳ پوسٹ کارڈ والسلام خاکسار غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میاں عبداللہ سنوری ابھی آنے والے نہیں ہیں۔ اگر آپ ایک مرتبہ کوشش کر کے بقیہ روغن زرد جو ایک من خام سے باقی رہ گیا ہے معہ کسی قدر پان کے بہت جلد ارسال فرماویں تو میرے لئے موجب آرام ہوگا کیونکہ اس جگہ روغن نہیں ملتا اور مہمانوں کی آمد بہت ہے۔ اور سندرداس کو ایک ماہ یا دو تین ہفتہ کے لئے اپنے پاس طلب کر لیں پھر اگر مجھے بھی آپ کے ہمراہ ملے تو اچھا ہے ۔ دعا اس کے لئے کرتا ہوں ۔ ۱۱ استمبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان