مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 516 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 516

مکتوبات احمد ۵۱۶ کوئی اپنا معتبر بھیجا جائے ۔ کاپی روانہ کر دی گئی ہے ۔ ۵ ستمبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان جلد دوم مکتوب نمبر ۹۱ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم - بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ خادمہ کے لئے جو کچھ فتح خان صاحب نے شرطیں لکھی ہیں ان کی تو کچھ ضرورت نہیں ۔ صرف نیک بخت اور ہوشیار اور بچہ کے رکھنے کے لائق ہو۔ یہ بات ضرور ہے کہ تنخواہ بہت رعایت سے ہو ۔ گھر میں تین عورتیں خدمت کرنے والی تو اسی جگہ موجود ہیں ۔ جن میں سے کسی کو تنخواہ نہیں دی جاتی ۔ اگر یہ عورت تنخواہ دار آئی اور تنخواہ بھی دو روپے تو ان کو بھی خراب کرے گی ۔ تو اس کا نتیجہ اچھا نہ ہو گا۔ اس ایام قحط میں صرف روٹی، کپڑا ایک شریف عورت کے لئے از بس غنیمت ہے۔ جو تین روپے ماہواری بیٹھ جاتا ہے۔ سواگر ایسی عورت مل سکے تو اس کو روانہ فرماویں۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔ دعا کی گئی ۔ ۶ ستمبر ۱۸۸۷ء مکتوب نمبر ۹۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حسب تحریر آپ کی آپ کے دوست کے لئے بھی دعا کی گئی ۔ بشیر کے لئے خادمہ کی از بس ضرورت ہے ۔ خدا تعالیٰ کرے کہ آپ کو کوئی نیک طینت خادمہ مل جاوے۔ زیادہ تنخواہ کی تو اب