مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 515 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 515

مکتوبات احمد ۵۱۵ مکتوب نمبر ۸۹ ملفوف جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ بارادہ خود کسی طرف حرکت نہ کریں ۔ مشیت الہی پر چھوڑ دیں۔ لیکن اگر دل میں بہت اضطراب پیدا ہو جاوے تو تب اختیار ہے کہ آپ ہی سلسلہ جنبانی کریں ۔ کیونکہ اضطراب منجانب اللہ ہوتی ہے۔ اور آپ کو معلوم ہوگا کہ دعا میں مجھے فرق نہیں ۔ انشاء اللہ تعالی انجام بہتر ہو گا ۔ روغن زرد و پان پہنچ گئے ہیں ۔ پیسے انشاء اللہ کل بوٹے خان صاحب کے پاس بھیج دیئے جائیں گے اور خادم کی اشد ضرورت ہے۔ لیکن آپ اوّل بخوبی معلوم کر لیں کہ وہ نیک چلن اور نیک بخت ہے اور محنتی ہے اور پھر تنخواہ بھی بکفایت ہو۔ اس کے حال سے مفصل اطلاع بخشیں۔ پھر انشاء اللہ طلب کی جائے گی اور جب خادم آوے تو اس کے ہاتھ بھی پان ارسال فرماویں۔ ۲ ستمبر ۱۸۸۷ء مکتوب نمبر ۹۰ پوسٹ کارڈ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمۂ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اب بعد مدت ہوئی روغن زرد اور پان پہنچ چکے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ میرا خط نہیں پہنچا۔ آپ کی نسبت وہی تجویز میرے نزدیک بھی مناسب ہے جو آپ نے لکھی ہے۔ میں آپ کے لئے اور چوہدری محمد بخش صاحب کیلئے دعا کرتا ہوں ۔ اللہ جل شانہ جلد شفاء بخشے ۔ اس جگہ مینہ روز برستا ہے، شاذ و نادر کوئی دن خالی جاتا ہے ۔ سو یہی وجہ توقف خرید کاغذ ہے ۔ جب کچھ تخفیف بارش ہو لے تب خرید کاغذ کے لئے