مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 513
مکتوبات احمد الله جلد دوم مکتوب نمبر ۸۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بباعث کثرت آمد مہمانان روغن زرد کی اشد ضرورت ہے اور اس جگہ ملتا نہیں اور میاں عبد الله ستوری نے لکھا ہے کہ میں بعد گزرنے عید کے آؤں گا ۔ معلوم نہیں کہ وہ کب آویں گے۔ اس لئے تا کیدا لکھتا ہوں کہ آپ کی بڑی مہربانی ہو گی اگر آپ تین چار روز تک ہی سعی اور کوشش فرما کر روغن زرد ارسال فرما دیں ۔ اگر ایک من خام جلدی روانہ نہ ہو سکے تو دس پندرہ سیر ہی روا نہ فرماویں کہ شاید ایک ہفتہ کے لئے کافی ہو جاوے ۔ مگر پھر باقی قدر مطلوب کو بھی متعاقب اس کے جلد روانہ کر دیں ۔ نہایت تاکید ہے ۔ یہ ایک ضروری امر تھا لکھا گیا ۔ ۲۴ را گست ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان