مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 512 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 512

مکتوبات احمد ۵۱۲ مکتوب نمبر ۸۴ پوسٹ کارڈ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکر می نشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ پہلے اس سے روغن زرد کے لئے لکھا گیا تھا کہ ایک من خام ارسال فرماویں۔ سو اس کی انتظار ہے کیونکہ اس کی بہت ضرورت ہے۔ دوسری یہ تکلیف دیتا ہوں کہ ایک خادم کی ضرورت ہے۔ قادیان کے لوگوں کا حال دگرگوں ہے ۔ ہمارا یہ منشاء ہے کہ کوئی باہر سے خادم آوے جو طفل نوزاد کی خدمت میں مشغول رہے۔ آپ اس میں نہایت درجہ سعی فرماویں کہ کوئی نیک طبیعت اور دیندار خادم کہ جو کسی قدر جوان ہو مل جائے اور جواب سے مطلع فرماویں۔ ۲۱ اگست ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۸۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل آپ کا خط پہنچا۔ آپ کے لئے بہت دعا کی گئی ہے۔ جس بات میں فی الحقیقت بہتری ہو گی وہی بات اللہ تعالیٰ آپ کے لئے اختیار کرے گا ۔ انسان نہیں سمجھ سکتا کہ میری بہتری کس بات میں ہے ۔ یہ اسرار فقط خدا تعالیٰ کو معلوم ہیں ۔ سوقوی یقین سے اس پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔ روغن زرداب تک نہیں پہنچا۔ اس جگہ بالکل نہیں ملتا ۔ اگر آپ ایک من روغن خام تلاش کر کے بھیج دیں تو اس وقت نہایت ضرورت ہے اور نیز جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں ، کوئی خادم ضرور تلاش کریں اور پھر تحریر فرمانے پر روانہ کر دیں۔ ۲۲ را گست ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد