مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 510 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 510

مکتوبات احمد ۵۱۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۸۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اس سے پہلے روغن زرد کے لئے آپ کی خدمت میں لکھا گیا تھا۔ اسی وجہ سے اس جگہ کچھ بند و بست نہیں کیا گیا ۔ لیکن دل میں اندیشہ ہے کہ شاید وہ خط نہ پہنچا ہو۔ کیونکہ آپ کی طرف سے کوئی اطلاع نہیں آئی کہ خریدا گیا یا نہیں ۔ اور وقت ضرورت روغن کا بہت ہی قریب آگیا ہے اور روغن کم سے کم ڈیڑھ من خام چاہئے اور اگر دومن خام ہو تو بہتر ہے۔ کیونکہ خرچ بہت ہوگا ۔ چونکہ یہ کام تمام آپ کے ذمہ ڈال دیا گیا ہے اس لئے آپ ہی کو اس کا فکر واجب ہے ۔ اگر خدانخواستہ وہ خط نہ پہنچا ہو تو اس جگہ ایسی جلدی سے بندوبست ہونا محال و غیر ممکن ہے۔ اس صورت میں لازم ہے کہ آپ دو من خام روغن امرتسر سے خرید کر کے ساتھ لاویں۔ خواہ کیسا ہی آپ کا حرج ہو، اس میں تساہل نہ فرماویں۔ اور مناسب ہے کہ چوہدری محمد بخش صاحب بھی ساتھ آویں اور دوسرے جس قدر آپ کے احباب ہوں یا ایسے صاحب ہوں جو بخوشی خاطر اس موقعہ پر آسکتے ہوں ، ان کو بھی ساتھ لے آویں اور سب باتیں آپ کو معلوم ہیں ، اعادہ کی حاجت نہیں ۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور